Image

Upcoming Annual Exam

  • اعلانِ امتحان: مدرسہ خیر السلام


تمام طلبہ و طالبات اور ان کے سرپرست حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بحمد اللہ، مدرسہ خیر السلام کا سالانہ امتحان برائے تعلیمی سال 2025-26 درج ذیل شیڈول کے مطابق منعقد ہونے جا رہا ہے۔

امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی پیشرفت کا جائزہ لینا اور انہیں اگلے تعلیمی مرحلے کے لیے تیار کرنا ہے۔ تمام طلبہ کے لیے اس امتحان میں شرکت لازمی ہے۔


امتحانی معلومات

 تاریخِ آغاز: [ 14 فروری 2026]

تاریخِ اختتام: [16 فروری 2026]

 وقت: صبح 7:00 بجے تا 9:00 بجے

 *مقام: مدرسہ خیر السلام خواجہ نگر پُو رینی (مین ہال مسجد کے سامنے والا وراندہ سیکنڈ ہال مسجد کے اوپر)


⚠️ ضروری ہدایات برائے طلبہ

کامیابی کے لیے درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں:

 حاضری: تمام طلبہ امتحان شروع ہونے سے کم از کم 15 منٹ قبل مدرسہ پہنچ جائیں۔

  سامانِ تحریر: ہر طالب علم اپنی قلم، پینسل ،تختی، اور دیگر ضروری سامان ساتھ لائے۔ کسی سے مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 بقیہ فیس کی ادائیگی: جن طلبہ کے ماہانہ واجبات (فیس) باقی ہیں، وہ امتحان سے قبل اپنے اُستاد کو جمع کرکے اپنا id card رول نمبر سلپ حاصل کر لیں۔


 سرپرست حضرات سے گزارش

والدین سے مخلصانہ اپیل ہے کہ وہ ان ایام میں بچوں کی پڑھائی پر خصوصی توجہ دیں۔ انہیں گھر پر پڑھنے کے لئے کہیں اور وقت کی پابندی کے ساتھ مدرسہ بھیجیں۔ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔


 دعا:

انتظامیہ و اساتذہ کرام

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مدرسہ خیرالسلام کے تمام طلبہ اس امتحان میں کامیاب ہوں اور اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں۔ آمین۔


For more details, contact:

📞 7593929916
📧 madrasainfo13006@gmail.com

WhatsApp

Chat with Us

×

Hi there! How can we help you?

Start Chat