26 Oct 2025
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبر کاتہ
مدرسہ خیر السلام خواجہ نگر پورینی بھاگل پور
الحمدللہ! آج ہمارے مدرسے میں ششماہی امتحان کا آغاز ہوا۔
بچوں نے نہایت شوق و محنت کے ساتھ اپنا پہلا پرچہ دیا۔ امتحان کا مقصد صرف نمبر حاصل کرنا نہیں بلکہ بچوں کی علمی و فکری صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور انہیں مستقبل میں دین و دنیا کی خدمت کے قابل بنانا ہے۔
ہم لوگوں کی محنت اور طلبہ کی لگن دیکھ کر دل کو سکون حاصل ہوا۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے بچوں کو علمِ دین کے زیور سے آراستہ فرمائے اور ان کی محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا کرے۔ آمین